جعلی خبریں
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں اور رعایت کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کسی بھی قسم کی رعایت کا تاثر دینا بالکل غلط ہے۔
وزیر اطلاعات نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ عمران خان کے حوالے سے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی کوئی ڈھیل ہے، ڈیل پر مبنی ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔