ووٹر کی عمر 25سال کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں : عطا تارڑ

ووٹر کی عمر 25سال کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں : عطا تارڑ

دنیا نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ممکنہ 28 ویں ترمیم میں ووٹ کیلئے عمر کی حد میں تبدیلی کی جارہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ افواہوں پر ردعمل نہیں دینا چاہیے، ایسا کرنا افواہوں کو ہوا دینے کے مترادف ہے،  خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کی مخالفت کرتے ہیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ غضب خدا کا، اب صوبائی کابینہ کے ممبران کی تعداد 31 ہوگئی، نئی کابینہ کا میرٹ کیا اور کے پی کے میں کیا پرفارمنس ہے؟ گڈ گورننس کہاں ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی  12 سال سے صوبے میں حکومت ہے، وہاں کیا ریفارمز لے کر آئے ہیں، لا اینڈ آرڈر میں کیا بہتری لے آئے ہیں؟ کے پی حکومت کو گڈ گورننس پر توجہ دینی چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کابینہ میں  نئے وزراء کا پبلک سروس میں کوئی کردار ہے پتہ لگنا چاہیے، 28 ویں ترمیم کے حوالے سے افواہوں پر کان نہ دھریں، ہمیں ملک کی گڈ گورننس، معیشت اور دیگر چیزوں پر توجہ دینی چاہیے۔