جعلی خبریں
خلاصہ
- ریاض :(دنیا نیوز) سعودی عرب نے پرنس سلطان ایئر بیس پر حملے کی افواہوں کی تردید کر دی۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ پرنس سلطان ایئر ہیں کو نشانہ بنائے جانے کی رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ اور حقائق کے منافی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ الخرج میں بجنے والے سائرن یمن سے میزائل فائر ہونے کے بعد احتیاطی تدابیر کا حصہ تھے، یمن سے داغا گیا بیلسٹک میزائل سعودی سرحد کے قریب پہنچ کر غائب ہو گیا۔
دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ سعودی وزارت دفاع نے میزائل غائب ہونے کی وجوہات جاننے کیلئے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔