ایران کی فرانسیسی سفارتخانے کے 2 ملازمین پر حملے کی تردید

ایران کی فرانسیسی سفارتخانے کے 2 ملازمین پر حملے کی تردید

ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے محمد تنہائی نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملازمین اتوار کے روز ایک ایسی تقریب میں شریک ہوئے تھے جہاں سکیورٹی سے متعلق جرائم میں مطلوب چند افراد بھی موجود تھے، سکیورٹی اہلکاروں نے دونوں ملازمین سے مختصر وقت کیلئے پوچھ گچھ کی۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں سے متعلق دستاویزات ملی ہیں، جن کی تحقیقات جاری ہیں۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق جب سکیورٹی اہلکاروں کو معلوم ہوا کہ دونوں افراد فرانسیسی سفارت خانے کیلئے کام کرتے ہیں تو انہیں سفارتی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ بعد ازاں فرانسیسی سفیر سے رابطے کے بعد دونوں ملازمین کو سفارت خانے کے حوالے کر دیا گیا۔