بسنت 2027 کے حوالے سے نوٹیفکیشن کی خبروں پر پنجاب حکومت کا ردِ عمل آگیا

بسنت 2027 کے حوالے سے نوٹیفکیشن کی خبروں پر پنجاب حکومت کا ردِ عمل آگیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ بسنت 2027 کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سوشل میڈیا پر پنجاب میں بسنت 2027 کے انعقاد کے حوالے سے گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی اور من گھڑت ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مستند معلومات کیلئے ہمیشہ محکمہ داخلہ پنجاب کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس HomeDptPunjab@ سے رجوع کیا جائے۔