خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث شہید ہو گیا

خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث شہید ہو گیا

پراونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے مطابق ڈینٹل سرجن ڈاکٹرمحمد توفیق پشاور کے پولیس سروسسز ہسپتال میں ڈیوٹی پر تھے کہ دوران ڈیوٹی کورونا وائرس میں مبتلاء ہوئے جس کے بعد گھرپرآئی سولیٹ تھے تاہم وائرس سے لڑتے لڑتے جانبرنہ ہو سکے اورشہید ہوگئےؕ

ڈاکٹرمحمد توفیق کا تعلق ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی کے گائوں مرزا دیارسے تھا، پراونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 51 تک پہنچ گئی ہے۔