لاہور: کورونا سے بچاو کیلئے ویکسین لگانے کا عمل جاری

لاہور: کورونا سے بچاو کیلئے ویکسین لگانے کا عمل جاری

لاہور میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری، اتوار کی چھٹی کے بعد ویکسی نیشن سنٹرز کھل گئے۔ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس آزادی چوک پر بھی ویکسین لگنے کا عمل جاری ہے۔ عوام کی بڑی تعداد ویکسی نیشن سنٹرز پہنچ گئی۔ سائنو ویک کی پہلی اور دوسری ڈوز لگائی جا رہی ہے۔

بیرون ملک جانے والوں کے لئے آسٹرا زینیکا ویکسین تاحال دستیاب نہیں۔ آسٹرا زینیکا کی آمد پر اوورسیز پاکستانیوں کو سنٹر پہنچنے کی ہدایت جاری کی گئی، ویکسینیشن سنٹر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلا رہے گا۔