ڈیلٹا وائرس انتہائی خطرناک، احتیاط نہ برتی تو نتائج خوفناک ہو سکتے ہیں، طبی ماہرین

ڈیلٹا وائرس انتہائی خطرناک، احتیاط نہ برتی تو نتائج خوفناک ہو سکتے ہیں، طبی ماہرین

ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر،احتیاط نہ برتی تو مزید قیمتی جانیں جا سکتی ہیں، حکومت کیساتھ طبی ماہرین نے بھی وارننگ دیدی، عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ کورانا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا، پہلے سے زیادہ خطرناک ہے، اس کی علامات بھی بالکل مختلف ہیں۔ ڈاکٹر کے مطابق ڈیلٹا وائرس کا اثر زیادہ عرصے تک رہتا ہے، احتیاط ہی ہمیں اس سے بچا سکتی ہے۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے واضح کیا ہے کہ ا گر عوام نے ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کیا تو ایک با رپھر لاک ڈاون کی طرف جا سکتے ہیں۔