لاہور:(روزنامہ دنیا) آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا علاج ایسے گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے کیا جا سکتا ہے جن سے کوئی نقصان بھی نہیں ہوتا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سیاہ حلقوں کے علاج کیلئے سب سے سستا ترین طریقہ زیادہ سے زیادہ پانی پینا ہے ، آنکھوں پر ایلوویرا جیل لگانے سے دھبے صاف اور آنکھیں بھی روشن دکھائی دیتی ہیں۔آلوؤں کے قتلوں کو آنکھوں کے نیچے ہلکے ہاتھوں سے ملیں، کچھ دن بعد حلقے دور ہوجائیں گے ۔پودینے کے پتوں کا پیسٹ بنا کر آنکھوں پر لگانے سے سیاہ حلقے دنوں میں ختم ہو جاتے ہیں۔سیاہ حلقوں کے علاج کیلئے ٹماٹر کا جوس پینا اور لگانا مفید ہے ۔
سٹیل کا چمچ رات کو فریزر میں ٹھنڈا ہونے کیلئے رکھ دیں، صبح چمچ نکال کر دونوں آنکھوں پر کچھ منٹ کیلئے اس سے مساج کریں، اس عمل کو تین بار دہرائیں، حلقے دنوں میں غائب ہو جا ئیں گے ۔ گرین ٹی کے ایک ٹی بیگ کو پانی میں بھگو کر فرج میں رکھ دیں، بعد میں آنکھوں پر رکھ دیں، اس عمل کو بار بار کرنے سے بہترین نتائج حاصل ہوں گے ۔