لاہور میں کیلیفورنیا ایپسی لون وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے

Published On 30 July,2021 09:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بھارتی ڈیلٹا وائرس کے بعد ایک اور وائرس سر اٹھانے لگا۔ لاہور میں کیلیفورنیا ایپسی لون وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے ۔

سیکرٹری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کے مطابق صوبہ بھر میں اب تک 23 سیمپلز میں سے 5 میں کیلیفورنیا ایپسی لون وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کورونا ایس او پیز پر سنجیدگی سے عمل کریں۔ ڈیلٹا وائرس کے بعد کیلیفورنیا ایپسی لون کے کیسز سامنے آنا باعث تشویش ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد جلد از جلد و یکسی نیشن مکمل کرائیں۔ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد اور و یکسی نیشن ہی ان وائرسز سے بچنے کا واحد علاج ہے۔
 

Advertisement