پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا مریضوں کی تعداد 118 تک پہنچ گئی۔
پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 118 بیڈز پر کورونا کے مریض زیرعلاج ہیں جن میں 12 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ 97 مریض زیرعلاج ہیں، ہسپتال میں کم مقدار آکسیجن پر 24 مریض زیر علاج ہیں، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا کے صرف 25 بیڈ خالی رہ گئے ہیں۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا کے137 مریض زیرعلاج ہیں جن میں 28 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج، 13 نئےمریض داخل ہوئے ہیں۔