کراچی : پولیو وائرس ٹائپ ون کے ماحولیاتی نمونوں کی تصدیق

کراچی : پولیو وائرس ٹائپ ون کے ماحولیاتی نمونوں کی تصدیق

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق پولیو وائرس ٹائپ ون کی پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری نے تصدیق کی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی میں سہراب گوٹھ کے مقام پر پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے، ماحولیاتی نمونے 15 مئی کو لیے گئے تھے۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق سال 2022 میں لانڈھی کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا تھا۔

گزشتہ ماہ  خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور کے دو ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔