راولپنڈی : (دنیانیوز) راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وائرس کا شکار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 628 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی کے ہولی فیملی ہپستال میں 5، ڈی ایچ کیو 7، بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 12، واہ کینٹ جنرل ہسپتال 2، اور کلرسیداں میں 2 مریض زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ 10 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 9 چالان ٹکٹ جاری کیے گے، مجموعی طور پر 2899 مقدمات درج اور 533 عمارتوں کو سیل کیا گیا ، اب تک مجموعی طور پر879 چالان ٹکٹ جاری اور 49 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 23 مقدمات درج اور ایک عمارت کو سیل کیا گیا ہے۔