جعلی انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کا معاملہ، مزید 9 ڈرگ انسپکٹرز معطل

جعلی انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کا معاملہ، مزید 9 ڈرگ انسپکٹرز معطل

ذرائع کے مطابق ڈرگ انسپکٹرز کو ان کی بری کارکردگی اوراویسٹن انجکشن کی وجہ سے معطل کیا گیا، اس سے قبل بھی اویسٹن انجکشن کیس میں 11ڈرگ انسپکٹرز کو معطل کیا جاچکا ہے۔

محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 7 ڈسٹرکٹ کے ڈرگ انسپکٹرز ، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر اور ڈرگ کنٹرولر کو معطل کیا گیا۔

معطل ہونے والوں میں گجرات سے عمران خالد اور بہاولنگر سے عمران ظفراور حماد حسن ، سیالکوٹ سے سائرہ، چکوال سے ظفر اقبال اور صبیہ الرحمن ، اٹک سے صدام حسین اور لاہور سے شیلوخ اسلم اور پاکپتن سے خلیق انور شامل ہیں۔