کراچی :ورلڈ پولیو ڈے کی مناسبت سے واک اور بائیک ریلی کا انعقاد

Published On 22 October,2023 10:00 am

کراچی : (دنیانیوز) کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو پر ورلڈ پولیو ڈے کی مناسبت سے واک اور بائیک ریلی کا انعقاد کیاگیا۔

پروگرام حکومت سندھ کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو پروگرام کے تحت کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے کہا کہ پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 4 ہو گئی ہے، شہری وقت پر اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ ہم بہت جلد پاکستان سے مکمل طور پر پولیو کا خاتمہ کر لیں گے۔