ڈینگی کے وار، پنجاب میں مزید 160 افراد شکار

ڈینگی کے وار، پنجاب میں مزید 160 افراد شکار

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے بتایا ہے کہ رواں برس صوبہ بھر میں اب تک 8 ہزار 163 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے، لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 68 نئے مریض سامنے آئے جبکہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 3 ہزار 384 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں 30، ملتان میں 9، گوجرانوالہ میں 25 اور فیصل آباد میں 16 نئے ڈینگی کے مریضوں کی تصدیق ہوئی، اس کے علاوہ شیخوپورہ، سرگودھا، نارووال، سیالکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، ننکانہ صاحب، وہاڑی، لودھراں، پاکپتن اور حافظ آباد میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 142 مریض زیر علاج ہیں جبکہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 45 مریض زیر علاج ہیں۔