پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے بڑے کڈنی ہسپتال میں گردوں کا ٹرانسپلانٹ بند ہو گیا۔
کڈنی ٹرانسپلانٹ پر پابندی کا فیصلہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ہوا، آئی کے ڈی میں کڈنی ٹرانسپلانٹ پر پابندی کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
مراسلے کے مطابق کڈنی ٹرانسپلانٹ پر پابندی کا فیصلہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارش پر ہوا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے کنسلٹنٹ کیساتھ مزید معاہدے نہ کئے جائے۔