لاہور میں خسرہ کے 199 کیسز رپورٹ، نشتر ٹاؤن سرفہرست

لاہور میں خسرہ کے 199 کیسز رپورٹ، نشتر ٹاؤن سرفہرست

محکمہ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق نشتر ٹاؤن میں 73 کنفرم کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ، دوسری جانب پنجاب میں اب تک خسرہ سے 5 بچوں کی اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

بڑھتے ہوئے خسرہ کے کیسز کے پیش نظر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر خسرہ پر سخت ایکشن  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرہ کی روک تھام کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔

 خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ لاہور میں خسرہ کی روک تھام 3 لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر فیصل ملک کا کہنا ہےکہ چھوٹے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں۔