پنجاب میں خسرہ سے مزید 2 بچے دم توڑ گئے، اموات کی تعداد 26 ہوگئی

پنجاب میں خسرہ سے مزید 2 بچے دم توڑ گئے، اموات کی تعداد 26 ہوگئی

محکمہ صحت کے مطابق خسرہ سے جاں بحق ہونے والے ایک بچے کا تعلق لاہور جبکہ دوسرے کا رحیم یار خان سے ہے ، لاہور میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے جبکہ صوبہ بھر میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صوبہ بھر سے خسرہ کے 151 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور سے 43 ،گوجرانوالہ سے 21، رحیم یار خان سے 35، وہاڑی سے 47 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں خسرہ کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3389تک پہنچ گئی ہے۔