بلوچستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ

Published On 02 August,2024 10:48 pm

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں 2 اضلاع میں پولیو کے دو نئےکیس رپورٹ ہو گئے ۔ ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 11 ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق جھل مگسی میں ایک تین سالہ بچہ پولیو سے متاثر ہوا جبکہ دوسرے کیس میں قلعہ عبداللہ کا ڈیڈھ سالہ بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔

‏ جھل مگسی کے بچے میں معذوری کی علامات 5 جولائی کو ظاہر ہوئیں، پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق وائے بی تھری اے کلسٹر سے ہے، قلعہ عبداللہ کے بچے میں علامات 10 جون کو ظاہر ہوئیں۔