پشاور: (دنیانیوز) خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے مزید 2 مشتبہ مریض سامنے آگئے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق دونوں مشتبہ مریضوں کو پولیس سروس ہسپتال منتقل کردیا گیا، باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں سکریننگ کے دوران 2 مسافروں میں علامات پائی گئیں، دونوں مشتبہ مریضوں کی مزید سکریننگ اور انویسٹی گیشن کا عمل شروع کردیا گیا۔
حکام کے مطابق باچا ائیرپورٹ پر اب تک 20ہزار901، طورخم بارڈر پر 21ہزار 40افراد کی سکریننگ کی گئی ہے ، خیبرپختونخوا میں اب تک ایم پاکس کے 2 کنفرم کیسز موجود ہیں۔