کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک اور پولیو کیس سامنے آ گیا۔
نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال ملک بھر میں مجموعی طور پر33واں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ بلوچستان میں اب تک پولیو کیسز کی تعداد 17 ہو چکی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر 28 اکتوبر سے ملک گیر پولیو مہم شروع کی جارہی ہے، والدین سے اپیل ہے کہ پولیو ورکرز کے لئے اپنے دروازے کھولیں اور اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔