پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ڈی آئی خان کی رہائشی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق نئے کیس کی تصدیق کے بعد اب تک ڈی آئی خان میں پولیو کیسز کی تعداد 11 ہو گئی، متاثرہ بچی پولیو سے نمونوں میں قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری نے تصدیق کر دی۔
ای او سی کے مطابق 2024 سے اب تک خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 22 ہوگئی، ملک بھر میں 2024 سے اب تک مجموعی طور پر پولیو کے 72 کیسز سامنے آئے۔
حکام کے مطابق ڈی آئی خان کی رہائشی بچی میں پولیو وائرس ٹائپ ون پایا گیا، متاثرہ بچی میں پولیو کے نمونے 31 دسمبر 2024 کو لیے گئے تھے۔