پشاور: (دنیا نیوز) باچا خان ایئرپورٹ پر ایم پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایم پاکس کی تصدیق قطر سے آنے والے 5 سالہ بچے میں ہوئی، مسافر پی کے 286 پرواز کے ذریعے پشاور پہنچی، کیس کی تصدیق بارڈر ہیلتھ سروسز کی ٹیم نے کی، ایم پاکس تصدیق کے بعد انہیں پولیس سروس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال منکی پاکس کا یہ دوسرا کیس ہے، کچھ روز قبل بھی ایک کیس سامنے آیا تھا، باچا خان ایئرپورٹ پر اب تک ایم پاکس کے 7 کیسز سامنے آئے ہیں۔
بارڈر ہیلتھ سروسز کے مطابق پاکستان بھر میں اب تک منکی پاکس کے 11 کیسز سامنے آئے ہیں۔