وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے کمی کی منظوری دے دی

Published On 30 Jan 2016 01:46 PM 

حکومت پٹرولیم مصنوعات کے ریلیف میں عوام سے ہاتھ کر گئی۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لٹر تک کمی کی سفارش کی لیکن ریلیف صرف 5 پانچ روپے ملا۔

اسلام آباد (دنیا نیوز ) وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے لیٹر کمی کی منظوری دے دی ۔ پٹرول 5 روپے سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 71.25 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ، ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے سستا ہو کر 75.79 روپےفی لیٹر ہوگیا ۔ مٹی کےتیل کی نئی قیمت 43.25 روپے فی لیٹرہوگئی ۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 39.94 روپے فی لیٹرمقرر کر دی گئی ، ہائی آکٹین کی نئی قیمت 75.66 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ،