مالاکنڈ: جے یو آئی (ف) کی رکنیت سازی مہم کےدوران قائدین میں دھینگا مشتی

Last Updated On 06 October,2018 05:03 pm

مالاکنڈ: (دنیا نیوز) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ف) کی مالاکنڈ میں رکنیت سازی مہم کے دوران مقامی قائدین آپس میں لڑ پڑے، موقع پر موجود کارکنوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔

بٹ خیلہ میں جمعیت علماء اسلام کے رکنیت سازی افتتاح کے دوران کانفرنس حال میدان جنگ بن گیا، قئدین ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال استعمال کرتے رہے، کارکنوں اور علماء کرام کی طرف سے بچ بچاؤ کرا دیا گیا۔

اجلاس کے دوران مولانا جاوید، تحصیل جنرل سیکرٹری لطف الرحمان دیگر کارکنوں کے ہمراہ ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھے ہوئے پہنچ گئے اور کچھ لمحہ کھڑے ہونے کے بعد جب مفتی کفایت اللہ نے انہیں بیٹھنے کے لئے کہا تو دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی، دونوں نے لاتوں اور گھونسوں کی بارش شروع کر دی تاہم موقع پر موجود کارکنوں کی بیچ بچاؤ سے صورت حال پر قابو پا لیا گیا۔