اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں صورتحال انتہائی سنگین ہے، تین ہفتے سے بچے گھروں میں قید ہیں، مودی نے خطے میں نفرت کا بیج بو کر امن تباہ کر دیا۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پلانٹ فار پاکستان کی تقریب سےخطاب میں کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، کشمیر سے ہمارا روح اور جسم والا رشتہ ہے، کشمیریوں کی خاطر جمعہ کے روز 12 بجے 3 منٹ کیلئے گھروں اوردفاتر سے باہرنکلیں، وزیراعظم عمران خان اپنے آفس کے عملے کو لیڈ کریں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا انتہا پسند مودی مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کُشی کر رہا ہے، سبھی کو میدان عمل میں نکنا ہو گا۔ فردوس عاشق اعوان نے تقریب کے اختتام پر پودا لگایا اور دوسروں کو بھی شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کا درس دیا۔