کشمیری شہدائے کربلاؓ کے راستے پر چل رہے ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے: فردوس عاشق

کشمیری شہدائے کربلاؓ کے راستے پر چل رہے ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے: فردوس عاشق

اپنے ٹویٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوم عاشور ہمیں یہ درس دیتا ہےکہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے اور حق سچ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں ظلم کا بازار گرم ہے، کرفیو کا 39 واں روز ہے، پوری وادی ہی جیل بنی ہوئی ہے، اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت ہے، جنت نظیر وادی کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔