بھارت کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا، آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا، فردوس عاشق اعوان

بھارت کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا، آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک کشمیر کے لیے لڑیں گے۔ بھارت اب زیادہ دیر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا، آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ایک مرتبہ پھر 27 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھائیں گے۔