رحیم یار خان میں بلاول کی آمد سے قبل تیز بارش، جلسہ گاہ پانی سے بھر گیا

رحیم یار خان میں بلاول کی آمد سے قبل تیز بارش، جلسہ گاہ پانی سے بھر گیا

رحیم یار خان میں پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت کی جانب سے کئے جانے والے جلسے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آج رحیم یار خان آمد سے قبل ہی تیز بارش ہوگئی جس کے باعث جلسہ گاہ میں پانی بھر گیا، ٹینٹ کرسیاں شامیانے سب بھیگ گئے، تاحال جلسے کی تیاریوں پر پانی پھر گیا۔

ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے کارکنان بلاول کی آمد سے قبل دوبارہ جلسہ گاہ میں تیاریاں مکمل کرلیں گے، بعض ذرائع کے مطابق ممکن صورتحال کے پیش نظر بلاول بھٹو کا جلسہ ملتوی بھی کیا جاسکتا ہے۔