سی پیک منصوبوں کیلئے چینی قرضوں کا حجم 18 نہیں 5.8 ارب ڈالر ہے: احسن اقبال

سی پیک منصوبوں کیلئے چینی قرضوں کا حجم 18 نہیں 5.8 ارب ڈالر ہے: احسن اقبال

احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کی تصیح کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی ادائیگی کی مدت بیس، پچیس سال اور شرح سود اوسطاً دو فیصد ہے۔

انہوں نے کہا توانائی کے تمام منصوبے سرمایہ کاری کی شکل میں ہیں۔ بلاشبہ یہ قرضہ نہیں بلکہ برادر ملک کی پاکستان کے لئے خصوصی رعایت ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک جیسے اہم منصوبے پر غیر مصدقہ اعدادوشمار سے پرہیز کرنا چاہیے۔