لاہور: قرنطینہ پر تعینات پولیس اہلکاروں کو حفاظتی کٹ فراہم کر دی گئی

لاہور: قرنطینہ پر تعینات پولیس اہلکاروں کو حفاظتی کٹ فراہم کر دی گئی

یہ حفاظتی کٹس قرنطینہ مراکز پر تعینات اینٹی رائٹ فورس کے جوان بھی استعمال کریں گے۔ ایس پی اینٹی رائٹ فورس عائشہ بٹ نے کہا ہے کہ اینٹی رائٹ فورس کے تعینات جوانوں کو 30 منٹ دورانیہ میں ایک مرتبہ پانی پینے اور دیگر امور کے لئے 10 منٹ کا آرام دیا جائے گا۔

 

انہوں نے ہدایت کی قرنطینہ مراکز پر تعینات افسر اور جوان حفاظتی ماسک اور لباس لازمی پہنیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ دوران ڈیوٹی طبیعت خراب یا زخمی ہونے کی صورت میں 5 منٹ میں ابتدائی طبی امداد یقینی بنائی جائے گی۔ عائشہ بٹ نے کہا کہ تمام محرران دوران گنتی اہلکاروں کا درمیانی فاصلہ کم سے کم 3 فٹ یقینی بنائیں۔