سندھ بھر میں آج کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 200 ہو گئی

سندھ بھر میں آج کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 200 ہو گئی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3730 ٹیسٹ کیے گئے جن میں537 کیسز مثبت آئے۔ آج 68 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جن کی مجموعی تعداد 2149 ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا آج سے کاروبار ایس او پی کے تحت دئیے گئے وقت کے مطابق شروع ہوا ہے۔ تمام کاروباری دوستوں کو بتائی گئی ایس او پی تحت کام کرنا ہے۔ میں خود بھی شہر کا دورہ کرکے جائزہ لوں گا۔ انتظامیہ کسی کو ہراساں نہ کرے لیکن ایس او پی پرعمل کویقینی بنائیں۔