کورونا بے قابو، ملک میں مزید 60 زندگیاں نگل گیا، 72 ہزار 460 افراد متاثر

کورونا بے قابو، ملک میں مزید 60 زندگیاں نگل گیا، 72 ہزار 460 افراد متاثر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2964 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 26 ہزار 240، سندھ میں 28 ہزار 245، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار 27، بلوچستان میں 4 ہزار 393، گلگت بلتستان میں 711، اسلام آباد میں 2 ہزار 589 جبکہ آزاد کشمیر میں 255 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 5 لاکھ 61 ہزار 136 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 398 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 26 ہزار 83 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 60 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 543 ہوگئی۔ سندھ میں 481، پنجاب میں 497، خیبر پختونخوا میں 473، گلگت بلتستان میں 11، بلوچستان میں 47 اور اسلام آباد میں 28 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔