راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ہے۔
Mr Kuninori Matsuda, Ambassador of Japan called on COAS. Matters of mutual interest, regional security & measures to enhance bilateral coop discussed. COAS appreciated Japan s contributions to Pak against COVID. Visiting dignitary praised Pak role for peace & stability in region. pic.twitter.com/IHpYvDgZGN
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 26, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اورباہمی تعاون پربات چیت کی گئی۔ جاپانی سفیر نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کوررونا وائرس کے خلاف جاپان کے تعاون کو سراہا۔