اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کو عمران خان کے علاوہ کوئی بھی منظور ہے، اس حکومت کو اب جانا ہوگا جبکہ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ آپ سفاک قاتلوں کی پشت پناہی کرتے آئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پیغام میں کل شام سوا چار بجے انشاء اللہ بلاول ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کروں گا۔
ٹویٹر انہوں نے مزید لکھا کہ عمران خان خود کو “واحد آپشن” قرار دے رہے ہیں، ہمیں پاکستان کیلئے وزیراعظم چاہئیے، بدقسمتی سے ہمارے پاس ایک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا وزیراعظم ہے۔
Will hold press conference in #Lahore tomorrow InshAllah. We need a Prime Minister of Pakistan. Unfortunately we only have a Prime Minister of PTI. PM call’s himself ‘only option’. The people of Pakistan want anyone but him. This Govt must go.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 30, 2020
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو عمران خان کے علاوہ کوئی بھی منظور ہے، اس حکومت کو اب جانا ہوگا۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کے والد مجرموں کیساتھ اور لوٹ مار کے مال پر پلتے آئے ہیں۔
U & ur father have grown up with criminals & on looted wealth.
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) June 30, 2020
U have backed serial killers. Ur party introduced terrorism & militant wings in politics. If u have moral courage to speak the truth, public the JIT’s made by top LEA’s. Soon u & ur likes will be behind bars. https://t.co/4XDSlx4VgF
انہوں نے مزید لکھا کہ آپ سفاک قاتلوں کی پشت پناہی کرتے آئے ہیں، آپ کی جماعت نے سیاست میں دہشت گردی اور مسلح ونگز متعارف کروائے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ میں سچ بولنے کی ہمت ہے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ تحقیقات ٹیم کی رپورٹ منظر عام پر لائیں، آپ اور آپ کے حواری عنقریب جیل میں ہوں گے۔