حکومت مزید نہیں چل سکتی، یہ انداز حکمرانی جمہوری ہے نہ سیاسی: مولا بخش چانڈیو

حکومت مزید نہیں چل سکتی، یہ انداز حکمرانی جمہوری ہے نہ سیاسی: مولا بخش چانڈیو

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے حیدر آباد میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حالات اچھے نہیں ہیں افراتفری ہے، مہنگائی کی سونامی آئی ہوئی ہے، عمران خان ناکام وزیر اعظم ہیں، اگر کارکردگی اچھی نہیں تو وزیر کو تبدیل کرنے کا کیا فائدہ، اسے ہونا ہی نہیں تھا۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا ناکام حکومت میں ناکام وزیر خارجہ کا نام بھی آتا ہے، وزیر خارجہ نے ہندوستان کے جاسوس کو رعایتیں دلوائیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کے لوگوں پر اللہ رحم کرے، مشکلات کم کرے، قربانی کا اصل مقصد نفس سے لڑائی ہے۔