کیپٹن (ر) صفدر کی وزیراعظم اور شہزاد اکبر کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست

کیپٹن (ر) صفدر کی وزیراعظم اور شہزاد اکبر کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست

تھانہ چوہنگ میں دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی گاڑی کی فرنٹ سکرین پتھراؤ سے ٹوٹ گئی، عمران خان، شہزاد اکبر، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کے ایما پر لیگی رہنما کو مارنے کی کوشش کی گئی، صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے گاڑی کو بھاگا کر جان بچائی، 100 دیگر افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے۔

ترجمان نواز لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پولیس نے درخواست وصول نہ کی تو ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جائے گی۔