حالات بہتری کی جانب گامزن، کورونا سے اموات میں کمی، ایک دن میں 17 افراد جاں بحق

حالات بہتری کی جانب گامزن، کورونا سے اموات میں کمی، ایک دن میں 17 افراد جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 730 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 94 ہزار 715، سندھ میں ایک لاکھ 24 ہزار 556، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 859، بلوچستان میں 11 ہزار 956، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 382، اسلام آباد میں 15 ہزار 296 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 157 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 86 ہزار 442 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 631 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 63 ہزار 193 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 785 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 129 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 177، سندھ میں 2 ہزار 290، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 235، اسلام آباد میں 172، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 58 اور آزاد کشمیر میں 59 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔