مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی فائرنگ سے مزید ایک نوجوان شہید، 3 گرفتار کر لئے

مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی فائرنگ سے مزید ایک نوجوان شہید، 3 گرفتار کر لئے

قابض فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے پٹن میں نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کیا، علاقے کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔

ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا، ضلع شوپیاں میں غاصب فوج نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا۔