اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 365 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 855 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 441 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 461، سندھ میں ایک لاکھ 31 ہزار 115، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 755، بلوچستان میں 13 ہزار 227، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 137، اسلام آباد میں 15 ہزار 804 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 356 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 28 لاکھ 50 ہزار 121 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 ہزار 81 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 87 ہزار 950 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 550 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 365 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 213، سندھ میں 2 ہزار 436، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 256، اسلام آباد میں 177، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 73 اور آزاد کشمیر میں 65 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔