وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مریم نواز کی بھی گرفتاری کا مطالبہ

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مریم نواز کی بھی گرفتاری کا مطالبہ

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا مزار قائد کی دانستہ بے حرمتی کا منطقی انجام کیپٹن صفدر اعوان کی گرفتاری ہی تھا، بیگم صفدر اعوان نے عدالتوں اور عوام سے ذلت و رسوائی ملنے کے بعد اپنا، اپنے والد اور خاندان کا نام  ووٹ  رکھ لیا ہے، اپنے آپ کو عزت دینے کا واویلا کرنے والی مزار قائد کی بے توقیری کو باعث اطمینان جان رہی ہے، بیگم صفدر اعوان کو مزار قائد پر عاجزی سے پاکستان کو لوٹنے اور بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے نظریات پروان چڑھانے پر معافی مانگنی چاہیئے تھی۔