بلاول بھٹو کو وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید سے پہلے سندھ کو دیکھنا چاہئے: فیاض الحسن

بلاول بھٹو کو وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید سے پہلے سندھ کو دیکھنا چاہئے: فیاض الحسن

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا گندم خریداری اور کورونا کیخلاف جنگ میں ناکامی نے سندھ حکومت کی نااہلی پر مہر ثبت کر دی ہے، رہی سہی کسر مزار قائد پر کیپٹن صفدر کی ہلڑ بازی کے خلاف درج ایف آئی آر میں مراد علی شاہ کے اعتراف نے پوری کر دی، محمد صفدر کی گرفتاری کے معاملے میں مراد علی شاہ نے تسلیم کیا سندھ انتظامیہ اور آئی جی پر ان کا کوئی کنٹرول نہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا دوسری جانب سوا دو سال کی تاریخ عثمان بزدار کی عوام دوست پالیسیوں سے بھری پڑی ہے، وزیر اعلی عثمان بزدار انتہائی دیانتداری، خلوص اور جہد مسلسل سے پنجاب کی خدمت میں مصروف ہیں۔