سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے: فواد چودھری

سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے: فواد چودھری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں کہا کہ کوئی شبہ ہی نہیں کہ سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے، ورنہ جب اومنی والوں کے سامنے لائن لگا کر کھڑے ہوتے تھے، تب بھی اس طرح کا ردعمل ہوتا، پاکی داماں کی یہ حکایت آگے بڑھی تو معاملات کھلیں گے، اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اور سازشیں ناکام بنانی ہوں گی۔