سری نگر: (دنیا نیوز) کشمیر میں بھارت کی بربریت نہ رک سکی، قابض فوج نے مزید ایک کشمیری کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم وستم جاری ہے، بھارتی فورسز نے کپواڑہ میں ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا، قابض فوج نے کشمیری نوجوان کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا، واقعے کے بعد علاقے میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے محاصرے کی کیفیت قائم کر رکھی ہے، کشمیریوں کو کھانے پینے اورادویات سمیت اشیائے ضروریہ کی دستیابی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہسپتالوں میں مریضوں کے آپریشن تک منسوخ کر دیئے گئے ہیں جبکہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بھی تاحال معطل ہےجس کے سبب لوگ ایک برس سے زائد عرصے سے ایک دوسرے کے حالات سے ناواقف ہیں، جگہ جگہ ناکہ بندی اور گھروں پر چھاپوں کے دوران چادر چاردیواری کے تقدس کی پامالی معمول بن چکی ہے۔