ارکان قومی اسمبلی کے گوشوارے جاری، وزیراعظم 8 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک

ارکان قومی اسمبلی کے گوشوارے جاری، وزیراعظم 8 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے پاس 1 کروڑ 99 لاکھ سے زائد کیش بھی موجود ہے، ان کے پاس 2 لاکھ روپے مالیت کی چار بکریاں بھی موجود ہیں۔ وزیر اعظم نے فیروزوالہ میں 80 کنال زمین کے عوض 7 کروڑ سے زائد کا ایڈوانس بھی لے رکھا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 8 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں اور 1 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد رقم کے مقروض ہیں۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان 1 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے۔ انہوں نے 2 کروڑ روپے کا قرض لے رکھا ہے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک 15 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں جبکہ اپنی ساس کے اڑھائی کروڑ روپے کے مقروض ہیں۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان 3 ارب 20 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک نکلے۔