کوشش ہے پیچھے رہ جانے والے علاقوں پر توجہ دیں: وزیراعظم عمران خان

کوشش ہے پیچھے رہ جانے والے علاقوں پر توجہ دیں: وزیراعظم عمران خان

تربت میں ترقیاتی و سماجی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا پورا پاکستان دیکھا مگر تربت جیسے شہر میں پہلی بار آیا، جہاز سے تربت دیکھا، ایک تاریخی اور خوبصورت شہر ہے، تعلیم کے بغیر کسی معاشرے نے ترقی نہیں کی، تربت یونیورسٹی میں پہلی بار آیا ہوں، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، علم ہمیں دیگر مخلوقات سے نمایاں کرتا ہے۔