کورونا پھر بے قابو: 2 ہزار 165 نئے کیسز، 24 گھنٹے میں مزید 17 افراد جاں بحق

کورونا پھر بے قابو: 2 ہزار 165 نئے کیسز، 24 گھنٹے میں مزید 17 افراد جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 9 ہزار 309، سندھ میں ایک لاکھ 53 ہزار 873، خیبر پختونخوا میں 41 ہزار 723، بلوچستان میں 16 ہزار 328، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 434، اسلام آباد میں 23 ہزار 533 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 261 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 48 لاکھ 81 ہزار 640 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 535 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 22 ہزار 414 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 316 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 17 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 109 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 462، سندھ میں 2 ہزار 722، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 305، اسلام آباد میں 253، بلوچستان میں 155، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 119 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔