تعزیت کے بعد صدر علوی نے ظفر اللہ جمالی سے متعلق ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی

تعزیت کے بعد صدر علوی نے ظفر اللہ جمالی سے متعلق ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی

بعد ازاں نئی ٹوئٹ میں صدر مملکت نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی وینٹی لیٹر پر ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ غلط معلومات کی بنیاد پر کیا گیا اپنا ٹوئٹ ہٹادیا ہے، میر ظفراللہ خان جمالی کے اہل خانہ سے معذرت خواہ ہوں۔

صدر مملکت نے کہا کہ میں نے عمرجمالی سے بات کی جنھوں نے بتایا کہ ظفراللہ جمالی وینٹی لیٹر پر ہیں، اللہ تعالیٰ میر ظفراللہ جمالی کو جلد صحت کاملہ عطاء فرمائے ۔