اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا کی وجہ سے سیاسی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی لگانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے حالیہ فیصلے میں این سی او سی کے فیصلوں پر عمل درآمد لازمی قرار دے دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں بڑے اجتماعات سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرائے، این سی او سی کو آؤٹ ڈور جلسوں سے متعلق گائیڈ لائنز پر پابندی کرانے کا حکم دیا جائے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ یہاں پارلیمنٹ ہے، ایگزیکٹو ہیں عدالتی حکم پر کوئی عمل نہیں کرا رہا اور سیاست میں مشغول ہے تو ہم کیوں مداخلت کریں ؟ سول سوسائٹی بھی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی، پٹیشنر کو پارلیمنٹ پر اعتماد کرنا چاہیے، وہیں اس کا حل نکل سکتا ہے، اس قسم کے معاملات عدالت میں نہیں آنے چاہئیں۔